پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، نائب صدر ڈاکٹر سبحان ترین، نائب صدر حاجی محمد سعید جدون، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شازیب کاسی، سینئر رہنما جمعہ گل اچکزئی، عنایت اللہ کاکڑ، رحمت اللہ کاکڑ، پیر محمد خان، حبیب اللہ اچکزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی بلاتعصب رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلارہے ہیںنئے ساتھیوں کی شمولیت سے پارٹی کوئٹہ میں مزید فعال اور منظم ہوگی یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے زیراہتمام پشتون آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مختلف قوم پرست جماعتوں سے مستعفی ہوکر درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیامقررین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو کوئٹہ میں مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جانوں کے نذرانے دیئے ہیں۔
پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے
30









