ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) عمران شوکت نے ایس ایس پیز اور چاروں ڈویژنز کے ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں کی چوری اور ان کی برآمدگی کو یقینی بناتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی چوری سمیت دیگر جرائم کے واقعات کے تدارک کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روز منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW)، ایس ایس پیز اور کوئٹہ کے چاروں ڈویژن کے ایس پیز بھی شریک تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے شہر میں گاڑی چوری کے واقعات، ان کی روک تھام، چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو گاڑی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور موثر کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی اوران وارداتوںمیں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناکر انہیں قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے تاکہ چوری سمیت راہزنی دیگر جرائم کی وارداتوں پر قابو پاکر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے تمام متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ گاڑی چوری کے مقدمات کی تفتیش میں جدید تکنیکی و تفتیشی ذرائع سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور منظم چور گروہوں کے خلاف مربوط کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔کیونکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، گاڑی چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کی جانب سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکی









