گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور بلوچستان کے سینئر صحافی خلیل الرحمٰن کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم خلیل الرحمٰن ایک منجھے ہوئے، باوقار اور تجربہ کار صحافی تھے جنہوں نے بلوچستان میں صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مرحوم کی صحافتی خدمات اور عوامی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ گورنر مندوخیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و ہمت کی توفیق دے۔









