نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، ہلاکتیں 389 ہوگئیں، سیکڑوں لاپتا

30

نیپال اور تبت کی سرحد پر اچانک آنے والے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

نیپال کے ٹورازم بورڈ کے مطابق ہلاکتیں 389 سے زیادہ ہوگئیں جبکہ 1300 سے زائد سیاح لاپتا ہیں جن میں 100 سے زائد بھارتی شہری اور 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔

تبت سے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پانی اور کیچڑ کا ایک بڑا ریلا سرحدی گزرگاہ کی عمارتوں سے ٹکراتا دکھائی دیتا ہے۔

نیپال سے آنے والی تصاویر میں بھی سیلابی ریلے کے اچانک آنے پر لوگوں کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیپال کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس تباہ کن سیلاب کے پیچھے ممکنہ طور پر زلزلہ اور اس کے نتیجے میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ ہو سکتا ہے۔

تاہم حادثے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں