وفاقی محتسب کے حکم پر الیزبیتھ کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال، 1 لاکھ 53 ہزار 400 روپے بقایاجات ادا

13

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جاوید کی بہن الیزبیتھ کو ماہانہ بینوولنٹ فنڈ کی مد میں 153400 روپے کی ادائیگی کروا دی گئی۔درخواست گزار جاوید نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بہن الیزبیتھ کے ماہانہ بینوولنٹ کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمے کو متعدد بار درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی بہن کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی ادائیگی فوری طور پر کی جائیں۔

احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار جاوید کی بہن الیزبیتھ کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی مد میں 153400 روپے کی ادائیگی کر دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں