سینئر صحافیوں کے انتقال سے صحافت میں بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا، بی یو جے

27

کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام سینئر صحافیوں سید خلیل الرحمٰن ، سید عابد بخاری ، حبیب الرحمٰن، موسیٰ فرمان ، عبدالستار کاکڑ اور زبیر ابابکی کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار میں مرحوم صحافیوں کے لواحقین اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی ۔ ریفرنس سے صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ، صدر بی یو جے منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ پریس کلب ایوب ترین ، جنرل سیکرٹری بی یو جے شاہ حسین ترین ، سینئر صحافیوں شہزادہ ذوالفقار ، عبدالخالق رند ، رضا الرحمن، خلیل احمد ، محمد کاظم مینگل ، مرحوم صحافی سید خلیل الرحمن کے بھائی سید بہادر شاہ ، مرحوم عابد بخاری کے بھائی سید زاہد بخاری ، موسیٰ فرمان کے بھائی شمعون فرمان ، زبیر ابابکی کے بھائی سہیل ابابکی اور مرحوم عبدالستار کاکڑ کے فرزند نثار کاکڑ نے خطاب کیا ۔ مقررین نے وفات پانے والے صحافیوں کو ان کی صحافت کے لئے خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا ۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ان سینئر صحافیوں کے انتقال سے بلوچستان کی صحافت میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو تادیر پر نہ ہوسکے گا ۔ مرحوم صحافیوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے حق و سچ کا پرچار کیا ۔ ان کی صحافت کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ ان کی صحافتی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں خاص طور پر نوجوان صحافی ان کے تجرے اور خدمات سے بہت کچھ سیکھیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ نوجوان نسل جو صحافت کے شعبے مین ان کے اصولوں پر کار بند رہ کر ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں