جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس و دیگر رہنماؤں نے سرانان میں دن دیہاڑے پولیس اسٹیشن کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مراکز بھی محفوظ نہیں رہے تو عام شہری اپنے جان و مال کے تحفظ کیلئے کس سے امید رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سرانان پولیس اسٹیشن پر حملہ حکومتی دعوؤں کی نفی ہے، حکومت رسمی بیانات اور عارضی اقدامات کے بجائے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ و نتیجہ خیز حکمت عملی اختیار کرے۔ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے سیاسی و عوامی سطح پر قابلِ عمل حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
سرانان پولیس اسٹیشن پر بم حملہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جمعیت
24









