پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فرید احمد سمالانی نے ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 اگست سے 31 اگست تک کاغذات نامزدگی حاصل کئے جائیں گے اور 12 ستمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی جس میں 200 ڈیلیگیٹس اور کونسلرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ان خیالات اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران ڈاکٹر سلطان محمد رودی، ڈاکٹر عبدالجبار اچکزئی، ڈاکٹر شہزاد واحد مینگل کے ہمراہ سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سینئر ڈاکٹرز ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی، ڈاکٹر عبدالرشید جمالی ، ڈاکٹر طاہرہ کمال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر فرید احمد سمالانی نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن 1948ء سے معرض وجود میں آنے کے بعد ملک گیر نمائندہ طبی تنظیم ہے جس کا تنظیمی ڈھانچہ ملک بھر میں موجود ہے قومی سطح پر پی ایم اے صوبائی سطح پر اس کی تنظیمیں اور برانچز کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم ملک بھر میں ڈاکٹرز کی نمائندگی پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ، طبی شعبے کی بہتری، ڈاکٹرز کے مسائل کے حل اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سابق صوبائی کابینہ کا دورانیہ 2022ء میں مکمل ہوگیا تھا گزشتہ 4 سال کے دوران صوبائی کابینہ کے باقاعدہ انتخابات نہیں ہوئے جس کے باعث انتخابی عمل تعطل کا شکار رہا اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت کے صدر پی ایم اے بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے باقاعدہ الیکشن کمیشن تشکیل دیا ہے جس کی بعد ازاں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر کی جانب سے باقاعدہ توثیق کی گئی ہے تاکہ صاف اور شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں۔
الیکشن کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر فرید احمد سمالانی دیگر ممبران میں ڈاکٹر سلطان محمد رودی، ڈاکٹر اسماعیل میروانی، ڈاکٹر عبدالجبار اچکزئی ، ڈاکٹر شہزاد واحد مینگل شامل ہے اور ہم نے مشاورت اور غور و خوض کے بعد انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے کاغذات نامزدگی 17اگست سے 31 اگست تک وصول کئے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست شام 5 بجے تک ہیں اس کے بعد کوئی نامزدگی فارم وصول نہیں کیا جائے گا اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پینلز کی عبوری فہرست یکم ستمبر کو آویزاں کی جائے گی اور اعتراضات 2 اور 3 ستمبر کو جمع کرائے جائیں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر کو ہوگی اور امیدواروں، پینلز کی حتمی فہرست 5 ستمبر کو جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 7 ستمبر شام 5 بجے تک واپس لئے جائیں گے۔
اور پولنگ 12 ستمبر ہفتہ کی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے دفتر کوئٹہ برانچ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ہوں گے اور انتخابات پینل وائز ہوں گے اور ہر پینل کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کے لئے 50 ہزار روپے فیس جمع کرائے گا اور رجسٹرڈ ممبرا ن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی باقاعدہ پرپوز سکینڈ تصدیق ہوگی انتخابات میں پی ایم اے بلوچستان کے باقاعدہ رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ڈیلیگیٹس اور کونسلرز ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے اور پی ایم اے برانچ ممبر سی این آئی سی ، پی ایم ڈی سی نمبر ہمراہ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز انتخابی عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے انتخاب میں حصہ لے اور پینلز تشکیل دیکر آگے بڑھیں تاکہ صاف اور شفاف منصانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا عمل مکمل ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 26 اضلاع میں ہمارے نمائندے موجود ہیں جو ہر ضلع میں ڈیلیگیٹس ، صوبائی اور مرکزی کونسلر جنہیں جنرل باڈی منتخب کرتی ہے اس کے بعد ڈیلیگٹس اور کونسلرز ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ سابق کابینہ چار سال میں انتخابات نہیں کراسکی جس سے ان کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے 200 ڈیلیٹگیس اور کونسلرز حق رائے دہی استعمال کریں گی









