میر رضا کیس میں پولیس نے تمام ڈیجیٹل شواہد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیے۔
ذرائع کے مطابق میر رضا کے موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ والدین کی موجودگی میں موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ تحقیقاتی حکام کے حوالے کی گئی۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ کا فارنزک این سی سی آئی اے کرے گا، موبائل اور گھڑی سے ملنے والا ڈیٹا تفتیش میں انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل اشیاء سے اہم شواہد سامنے آنے کا امکان ہے۔









