امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران تباہ ہوچکا ہے، اس کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی، اللہ کا شکر ہے کہ ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔
ٹرمپ نےکہا کہ لوگ امریکی بحریہ کی ناکابندی کو آہنی دیوار کا نام دے رہے ہیں اور ایران اس آہنی دیوار کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں ، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ہے اور اس کے لوگ بھاگ رہے ہیں، ایرانی سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔









