ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.28 فیصد اضافہ ہواہے، ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جب کہ 9 اشیا سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ پیاز 10.1 اور مرغی 9.19 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دال چنا 2.4 فیصد، گھی اور آٹا سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے، ایل پی جی، چینی، انڈے اور آلو بھی سستے ہوئے۔دوسری جانب آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہفتے میں 100روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آٹیکے 20کلوتھیلیکی زیادہ سے زیادہ قیمت 3ہزار133روپے ہے، کراچی میں آٹیکا 20 کلوکا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوکر 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا، ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا، خضدار اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا۔
ادھر سکھر 60 اوربنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 50 روپے تک مہنگا ہوا، جس کے بعد بنو میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2ہزار 950 روپے تک ہے، سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2ہزار 560 روپے تک ہوگئی، اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 133روپے تک ہے، پشاور 3ہزار 100 اور راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3ہزار 93 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور 2ہزار 960، حیدر آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں آٹیکا 20 کلو تھیلا2ہزار 800 روپے تک ہے،سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2ہزار 793 روپے تک ہے۔کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2ہزار 750 روپے تک ہے، اور لاہور 2ہزار 300 اور فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2ہزار 200 روپے تک ہے۔









