کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک شخص سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم کا مبینہ طور پر ذاتی مقاصد اور بلیک میلنگ کے لیے ناجائز استعمال کرتے ہوئے QDA کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کی مخالفت کر رہا ہے اور تجاوزات کرنے والے عناصر کی حمایت میں بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ مذکورہ شخص مبینہ طور پر تجاوزات کرنے والے بعض عناصر سے ماہانہ مالی فوائد حاصل کرتا ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ QDA نے سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے، جو ہر قیمت پر قانون کے مطابق جاری رہے گا۔ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ، دباؤ، دھمکی یا منفی پروپیگنڈے سے ادارہ مرعوب نہیں ہوگا اور نہ ہی اپنے قانونی فرائض سے پیچھے ہٹے گا۔
تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، بلیک میلنگ قبول نہیں، کیو ڈی اے
25









