کوئٹہ : والو میں خرابی کے باعث مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہی

27

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں 16 انچ قطر کے والو میں خرابی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی کمپنی کی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کردیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 16 انچ قطر کے ایک وال میں اچانک خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں ، بکرا منڈی ، بھوسہ منڈی، لنک بادینی، سریاب روڈ ، قمبرانی روڈ ، کرانی روڈ، کلی ترخہ، سیٹلائٹ ٹائون، مشن ہسپتال، اکرم ہسپتال سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی کمپنی کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور شام 6 بجے کے بعد گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں