بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی کا مسودہ قانون مصدرہ 2026 منظور کرلیا ۔
بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بلوچستان سیف سٹیز اتھارٹی آرڈیننس 2026 کو آئین کے آرٹیکل (a) (2) 128 کے تحت نامنظور کرنے سے متعلق آئینی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس کو مزید بہتر بناکر بل کی صورت میں پیش کیا جائے جسے ایوان نے منظور کرلیا ۔









