سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی

45

محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کردی۔ اب اسکولز میں صرف اتوار کے دن چھٹی ہوگی۔

محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی، اب سکولز میں صرف اتوار کے دن چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے ہفتہ تک سکول کھلا رہے گا۔

قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چند روز قبل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اسکول یکم اگست سے کھل جائیں گے اور تدریسی عمل ہفتے میں 6 روز تک جاری رہے گا تاہم نجی تعلیمی اداروں پر سرکاری اسکولوں کے ہفتہ وار اوقات کار کا اطلاق لازمی نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں