پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کےرہنماؤں کاپولنگ اسٹیشن کادورہ

45

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج، جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ ، کوئٹہ ڈویژن کے صدرخیر محمد ترین ,صوبائی رہنما حیات خان اچکزئی نے دیگر سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کشمیر انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے انتخابی عمل ، ووٹنگ کے طریقہ کار ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں کشمیری عوام کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال پوری بیداری کے ساتھ کر رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق اور ان کے حقِ خودارادیت کی ترجمانی کی ہےانہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کشمیر کے معاملے پر مؤقف تاریخ کا روشن باب ہےآج بھی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں