وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کو بجلی بل پر 20400 روپے کا ریلیف فراہم کردیا گیا

13

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار غلام مرتضٰی کو بجلی کے بل پر 20400 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار غلام مرتضٰی نے بتایا کہ کیسکو کی جانب سے انہیں20400 روپے کا غیر منصفانہ طور پر بجلی کا بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن وہاں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

بالآخر، مجبور ہو کر انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی غیر منصفانہ عمل کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی کا بل فوری طور پر درست کیا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بجلی کے بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 20400 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں