مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاون اور گرد و نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، پانی کی قلت اور فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے علاقے میں فائر بریگیڈ اسٹیشن بھی نہیں آتشزدگی کے واقعات میں لوگوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاقہ مکین پرائیویٹ ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں 16 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاجائےبلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قیام سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔
ہزارہ ٹاؤن میں بجلی اورپانی کے مسائل حل کیے جائیں، کاشف حیدری
14









