بلوچستان میں آباد اقوام حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہدکریں ،لشکری رئیسانی

36

سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینکڑوں افراد کے رابطہ مہم کی تائید و حمایت کرنے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مشترکہ طاقتور آواز کیلئے منقسم مینڈیٹ کو یکجا ،سنجیدہ ، شعوری فکری جدوجہد کے ذریعے سرزمین بلوچستان کے قومی وجود کا دفاع کریں گے،

بلوچستان میں آباد قومیں قومی اتفاق، سنجیدہ اجتماعی فکر کے تحت اٹھ کھڑے ہوکرقومی وطن کو درپیش بحرانوں سے باہر نکال کر اس سرزمین کے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی فیصلے خود کریں، اپنے جاری ایک بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کا مشکور ہوںجو نہ صرف ہماری رابطہ مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

بلکہ اس رابطے کو مزید آگے بڑھارہے ہیں، اس کے باوجود کے بلوچستان بدترین دور سے گزررہا ہے آئے روز پیش آنے والے حادثات اور واقعات کی زد میں ہے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ صوبے کی منقسم مینڈیٹ کو یکجا کریں تاکہ بلوچستان کی ایک مشترکہ طاقتور آواز ہو جو بلوچستان کے مسائل حل اور آئندہ نسلوں کی بقاکو یقینی بنائے،

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں جب ہماری قومی وجود خطرے میں ہے بہت سارے لوگ جذباتی نعروں کے ذریعے اپنی سیاسی وجود کو قائم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس سرزمین کے لوگوں نے اپنی قومی وجود کو برقرار رکھنا ہے جس کیلئے ایک سنجیدہ ، شعوری فکری جدوجہد کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے لوگ اپنے فیصلے اپنی طاقت اور عوامی یکجہتی کے ذریعے کریں، بلوچستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی رابطہ مہم کو جاری رکھا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں