Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

کوئٹہ میں گرین بس منصوبے کی توسیع کیلئے فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل، تمام مجوزہ روٹس پر الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

9

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ میں سی پیک روڈ اور سریاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔علی نواز رئیسانی کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انچارج علی نواز رئیسانی اور قاضی مقصود کی نگرانی میں آپریشن کیا، جس کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

کارروائی کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا تھا۔آپریشن کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم مختلف رکاوٹیں ہٹا کر عوامی گزرگاہوں کو بحال کیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام نے شہری سہولت اور سرکاری اراضی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی کے تحفظ اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی کو بھی عوامی مقامات پر غیر قانونی قبضوں یا تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انتظامیہ نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر سرکاری مقامات پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر میں نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں