ایران امریکا معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا اتفاق

25

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر نظر رکھنے اور چوکس رہنے پر اتفاق کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں پر سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہوا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

ولی عہد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو امن معاہدے کی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں