بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

10

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ اجلاس میں مالی منصوبہ ایوان کے سامنے رکھیں گے۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون بروز بدھ سہ پہر چار بجے اسمبلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سمیت دیگر اہم مالی اور انتظامی امور زیر غور آئیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری محکموں کے افسران، اہلکاروں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ صرف مجاز کارڈ کے ذریعے ممکن ہوگا۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی مسلح سیکیورٹی گارڈز کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جنرل وزیٹرز کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، جبکہ متعلقہ اداروں، افسران اور میڈیا نمائندوں کو جاری کردہ ضابطہ کار اور سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بجٹ اجلاس کے موقع پر اسمبلی سیکرٹریٹ اور اطراف میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں