کوئٹہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ پیش کرنے کی سمری وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کر دی

3

محکمہ خزانہ بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی پیشی کے لیے سمری وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ 18 یا 19 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 1200 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات شامل ہوں گے۔ بجٹ میں صوبے کی مجموعی مالی ضروریات اور مختلف شعبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

بولتا بلوچستان میڈیا کے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ 19 جون کو مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کریں گے، جبکہ حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

بجٹ کی تیاری کے عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور مختلف محکموں کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی تقسیم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقے اس بجٹ کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں مختلف شعبوں کے لیے مناسب مالی گنجائش رکھی جائے گی۔

بولتا بلوچستان میڈیا کے ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری امور کے اخراجات کے لیے الگ الگ فنڈز مختص کیے جائیں گے، جبکہ بجٹ دستاویزات کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

صوبائی بجٹ کی اسمبلی میں پیشی کے بعد اس پر بحث کی جائے گی اور منظوری کے مراحل مکمل ہونے کے بعد نئے مالی سال کے آغاز سے اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں