بلوچستان فوڈ اتھارٹی نےکوئٹہ میں 160 کلو ملاوٹی دہی موقع پر تلف کردی

8

بلوچستان فوڈ اتھارٹی موبائل ملک سیفٹی ٹیموں نےملاوٹی و غیر صحت بخش دہی کی بڑی مقدار تلف کردی، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ملک سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس، اسپنی روڈ اور شاوکشاہ روڈ کے گردونواح میں قائم ملک شاپس سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کرکے ملک شاپس سے برآمد شدہ 160 کلو ملاوٹی دہی موقع پر تلف کردی جبکہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کرنے پر دودھ و دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر مکس کرنے پر 4 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ 6 ملک شاپس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں