کوئٹہ ،پیڑول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہونے سے شہر کے بیشتر پیڑول پمپس بند

29

کوئٹہ میں پیڑول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہونے سے شہر کے بیشتر پیڑول پمپس بند ہوگئے جن پیڑول پمپس پر پیڑول دستیاب ہے وہاں رش لگ گیا ۔

صدر پیڑولیم ڈیلر ایسوسی ایشن بلوچستان قیام الدین آغا نے بتایا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے منی پیڑول پمپس کے خلاف کاروائی کرکے انہیں بند کردیا ، منی پیڑول پمپس بند ہونے شہریوں نے ملکی پیڑولیم کمپنیز کے پیڑول پمپس کا رخ کرلیا ہے ، جس سے کوئٹہ میں پیڑول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی ہے قیام الدین آغا نے بتایا کہ عید کی وجہ سے ملکی پیڑولیم کمپنیز کا اسٹاک کوئٹہ پہنچنے میں تاخیرہوئی ، جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔

دوسری جانب کوئٹہ شہر کے بعض پیٹرول پمپس پر رات گئے تک لمبی قطاریں لگی رہیں جس سے شہریوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا حصول مشکل ہوگیا ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں