بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے کو پیش کیا جائے گا ،بجٹ کا مجموعی حجم 1200ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے ،
محکمہ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم رکھی جائے گی رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا ۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کا2026-27کا بجٹ 19 یا20جون کو وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے ، جس کیلئے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ،
صوبے کا آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 900ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 300ارب تک ہونے کا امکان ہے ، پنشن اور دیگر اخراجات کی مد میں170ارب ،تعلیم کی مد میں 150، امن وامان کیلئے130ارب اور صحت کے شعبے کیلئے 70ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ، صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا ۔









