کوئٹہ شہر کا ہر گھر خصوصاً اور تمام صوبہ سماج دشمن امن دشمن تخریب کاروں کے رحم وکرم پر ہیں،پشتونخواملی عوامی پارٹی

39

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کوئٹہ کے چمن ریلوے پھاٹک پر ٹرین دھماکہ جس میں ایک مرتبہ پھربڑی ڈھٹائی سے کوئٹہ اورکوئٹہ کے ملحق علاقوں میں مسافروں کو لہولہان کرنے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کا امن وامان جن کے حوالے ہوا ہے تب سے دہشت گردی، بدامنی، ڈاکہ زنی، چوری اور ڈکیتیوں میں 200فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور کوئٹہ شہر کا ہر گھر خصوصاً اور تمام صوبہ سماج دشمن امن دشمن تخریب کاروں کے رحم وکرم پر ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلط کردہ فارم47کے غیر منتخب،نام نہاد نمائندوں جو کہ 24گھنٹے ملک کے لوٹ کھسوٹ، پرسنٹ، کرپشن رشوت خوری اور اقرباء پروری میں مصروف ہیں انہیں عوام کے قتل عام، دُکھ درد، شہادت اور زخمیوں سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی عوام کے دُکھ درد سے ان کا کوئی واسطہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن ریلوے پھاٹک بند ہونے کے سبب دونوں جانب کھڑی گاڑیوں اور اس میں موجود کوئٹہ کے ہر گھر کے پیاروں کی شہادت اور زخمیوں کے دُکھ درد اور غم میں پارٹی برابر کی شریک ہیں۔ پارٹی فوری طور پر واقعہ کے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے، انہیں کیفرکردار تک پہنچانے اور کھڑی سزائیں دینے کا مطالبہ کرتی ہے اور پارٹی ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھانے کا اپنا قومی فریضہ ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں