8

ایرانی پٹرول مہنگا فروخت کرنیوالے 115 منی پیٹرول پمپس سیل، 93 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں 115 منی پیٹرول پمپس سیل کرکے 93 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر بھر میں مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائیاں کیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ، پشتون آباد، اے ون سٹی اور اڈہ میں کارروائیاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے کچلاک بازار، چمن روڈ، زیارت روڈ اور بلیلی میں کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور اچکزئی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے بھوسہ منڈی، سیٹلائٹ ٹان، غوث آباد، سریاب روڈ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی، ائیرپورٹ روڈ، عالمو اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہر بھر میں 115 منی پیٹرول پمپس سیل کرکے 93 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں