9

بلوچستان کے عوام قلت آب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ کاشکار،بارڈرزبندش،بدامنی وبدعنوانی کاشکارہیں ،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام قلت آب،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ کاشکار،بارڈرزبندش،بدامنی وبدعنوانی کاشکارہیں جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم صوبہ بھر میں جاری،جماعت اسلامی میں نوجوانوں علمائے کرام وعوام کی شمولیت خوش آئندہے،بلوچستان کے عوام کوحقوق جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ملیں گے،امرائے اضلاع بدل دونظام مہم میں ممبرسازی پرخصوصی توجہ دیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے کوئٹہ میں وفودسے ملاقات کرتے ہوئے کیا قبل ازیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ہاشم غلزئی سے ملاقات کرکے ضلع گوادر خصوصاً جیونی کے پانی کے مسائل، جیونی آنکاڑہ پائپ لائن منصوبے اور ٹینکرز کے بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران ایک پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جیونی اور گرد و نواح کے علاقوں میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ جیونی آنکاڑہ پائپ لائن منصوبے کے لیے فنڈز فوری طور پر جاری کیئے جائیں تاکہ منصوبے پر کام میں تیزی لائی جا سکے۔

انہوں نے ٹینکرز مالکان کے بقایاجات کی فوری ادائیگی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث پانی کی سپلائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مطالبہ کیا کہ جیونی کو ڈیم سے فل فور ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ پانی بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ساحلی علاقوں کے عوام کو مستقل بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو یقین دہانی کرائی کہ جیونی آنکاڑہ کور ڈیم پائپ لائن منصوبے کے فنڈز اور ٹینکرز کے بقایاجات کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ جیونی کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے عمل کو بھی غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں