32

کوئٹہ میں گرانفروشوں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر شہر بھر میں گرانفروشوں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 165 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ گرانفروشی اور نرخنامے کی خلاف ورزی پر 31 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

12 دکانیں سیل کی گئیں۔

یہ کارروائیاں نواں کلی، عالمو چوک، ائیرپورٹ روڈ، جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ، طوغی روڈ، سریاب روڈ، بھوسہ منڈی اور دیگر علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن(ر)کبیر مزاری کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی، جبکہ گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں