وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن صدر، سب ڈویژن سریاب اور سب ڈویژن کچلاک میں گوشت فروشوں، دودھ و دہی فروشوں ،تندوروں اور دیگر دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ان کارروائیوں کے دوران 187 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر 41 افراد کو گرفتار کرکے ان میں سے 33 افراد کو جیل منتقل کیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ان تمام کارروائیوں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسن کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری، اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے کی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور عوامی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی









