9

ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، قربانی، صبر اور دعا کا وہ مقدس سایہ ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، قربانی، صبر اور دعا کا وہ مقدس سایہ ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے، دنیا بھر کی ماؤں خصوصاً پاکستان اور بلوچستان کی عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کی ماؤں نے اپنی تربیت، دعاؤں اور قربانیوں سے بہترین نسلوں کی پرورش کی،ماؤں نے نئی نسل کو وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، وفاداری اور خدمت کا جذبہ منتقل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی مائیں پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں،ماں کا احترام ہماری تہذیب، ایمان اور پاکستانیت کی بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں