25

بحرین میں 14 افراد کو سکیورٹی کیس میں سزائیں سنا دی گئیں

بحرین کی عدالت نے ایران سے مبینہ روابط اور ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 14 افراد کو مختلف سزائیں سنا دی ہیں۔ یہ فیصلہ سکیورٹی اور انسداد تخریب کاری قوانین کے تحت سنایا گیا۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان پر تخریب کاری اور ریاستی نظام کو متاثر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ملزمان کو 3 سال قید اور جرمانوں کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ دیگر کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ بعض مشتبہ افراد کے ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور (IRGC) سے مبینہ روابط کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے اور تمام کیسز کو شفاف طریقے سے نمٹایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں