چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن ملاقات کرینگے؛ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی

33

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان چین کے شہر شینزن میں ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تینوں رہنماؤں کی شینزن میں جمعرات کو ملاقات متوقع ہے جس میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول، شمالی کوریا، یوکرین اور ایران سے متعلق امور پر بات چیت کا امکان ہے۔

رپوٹ میں کہا گیا تھا کہ تینوں عالمی رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات کو 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے بعد ہونے والی یالٹا کانفرنس سے جوڑا جا رہا ہے جس میں امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ، برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور سوویت رہنما جوزف اسٹالن نے یورپ کی نئی سرحدوں اور سیاسی انتظامات پر اتفاق کیا تھا۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھی اس ممکنہ ملاقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے یالٹا کانفرنس سے تشبیہ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شینزن میں ہونے والی ملاقات 21ویں صدی کے لیے عالمی اثر و رسوخ کے دائروں کی نئی تقسیم کا معاہدہ ثابت ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں