26

بی یو جے کی سما ٹی وی میں ایویلیوایشن اور دنیا ٹی وی میں جبری برطرفیوں کے نوٹسز کی سخت مذمت

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سما ٹی وی میں تھرڈ پارٹی ایولویشن کے نام پر ملازمین کے خلاف کئے گئے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ بی یو جے کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے صحافی اور میڈیا ورکرز پہلے ہی شدید ذہنی دبا ، معاشی دبا اور ملازمتوں کے عدم تحفظ کی وجہ سے پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں ملازمین کے خلاف “ایویلیوایشن” کے نام پر اقدامات کسی طور بھی قابل قبول نہیں اور ایسے اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کیاجائے گا ۔

رہنماں نے کہا کہ اگر اس عمل کو ملازمین کی برطرفیوں، مراعات میں کمی یا تنخواہوں میں کٹوتی کے لیے استعمال کیا گیا تو یہ صحافت اور صحافی برادری کے حقوق پر براہِ راست حملہ تصور ہوگا۔

انہی صحافیوں اور ملازمین کی قربانیوں اور جہدوجہد کی بدولت ان میڈیا اداروں نے ترقی کی آج وہی صحافی بے روزگاری ، جبری برطرفیوں ،اور حق تلفی کا سامنا کررہے ہیں ۔

بی یو جے کے رہنماں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے کہ حالیہ دنوں میں دنیا ٹی وی کوئٹہ بیورو کے پانچ ملازمین جن میں تین انجینئرز ایک کیمرہ مین اور ایک ڈرائیور شامل ہیں کو ادارے سے جبری برطرفی کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دنیا ٹی وی کی انتظامیہ کا یہ رویہ کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ان ملازمین کو دیے گئے برطرفی کے نوٹسز واپس لئے جائے ۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے رہنماں نے خبردار کیا کہ اگر میڈیا ورکرز کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی گئی تو صحافتی تنظیمیں خاموش نہیں رہیں گی اور ہر جمہوری و آئینی فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے Samaa TV انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے تحفظ، روزگار کے استحکام اور پیشہ ورانہ وقار کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے اجتناب کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو بھی لائحہ عمل دے گی بی یو جے اس پر بھر پور انداز میں عمل کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں