کوئٹہ -تفتان شاہراہ پر تراسی لانڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ �طابق تفتان سے کوئٹہ جانے والا ایک ٹرالر تراسی لانڈی کے مقام پر سڑک کنارے پڑی بجری کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور عیسیٰ خان ولد محمد عظیم، سکنہ کوئٹہ، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔









