نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا ادریس کو شہید کرنے والے مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت سے ملک وملت عظیم سرمائے سے محروم ہوگئے۔
یاد رہے کہ منگل کی صبح چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں فتنۃ الخوارج نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی شیخ محمد ادریس کو شہید کردیا تھا۔









