38

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عطا اللہ کا تین سال سے بلاک شناختی کارڈ ایک ماہ میں کھلوا دیا گیا

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عطا اللہ کا تین سال سے بلاک شناختی کارڈ ایک ماہ میں کھلوا دیا گیا۔درخواست گزار عطا اللہ نے بتایا کہ پچھلے تین برس سے بغیر کسی وجہ کے انکا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کر دیا گیا تھا۔متعدد بار نادرا دفتر کے چکر کاٹے کمیٹیوں میں پیش ہوئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا، میڈیا کے توسط سے وفاقی محتسب کے ادرارے کا معلوم ہوا تو وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائیں۔ احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں