کوئٹہ میں پولیس کی سٹی نالے میں کاروائی 92افراد کو حراست میں لے لیکر منشیات بحالی مرکز منتقل کردیاگیا ۔
ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی، ایس ایچ او سٹی نعمت خلجی، ایس ایچ او بھی روڈ جاوید اور دیگر پولیس افسران نے سٹی نالے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 92 افراد کو تحویل میں لے لیکر ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کر دیا جہاں انہیں بحالی کے عمل سے گزارا جائے گا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔
ترجمان کے مطابق شہریوں کے تعاون سے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ کوئٹہ میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ کوئٹہ پولیس منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کا اعادہ رکھتی ہے عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ اگر آپ کے آس پاس منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کا اطلاع دیں تاکہ اس ناسور کو ختم کیا جاسکے۔









