45

ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت تجارت کو سمگلنگ کانام دیکر پشتونوں افغانوں پر روزگار کے دروازے بند کئے گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس کوئٹہ پریس کلب میں زیر صدارت صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات تنظیمی و پارلیمانی امورسے متعلق تفصیل سے غور و خوض ہوا اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے پیدا شدہ صورت حال،خودساختہ بدامنی، مسلط کردہ انتہا پسندی دہشت گردی ڈیورنڈلائن پر پشتون افغان تجارت کی بندش اور آمدورفت رشتہ داریوں پر قدغنیں،قومی شاہراہوں کی عدم تکمیل غیر محفوظ سفر انہی شاہراہوں پر سیکورٹی کے نام پر چیک پوسٹوں پر پشتون بلوچ اقوام کی توھین وتضحیک، صوبہ بھر میں منشیات کی بڑے پیمانے پر کاشت اور اس کے نتیجے میں نوجوان نسل کی اس میں مبتلا ہونا،گرینڈ الائنس کے مطالبات کی حمایت پشتو بلوچی براہوی ہزارگی اکیڈمیوں کی سرکاری تحویل میں لینے کی مذت،سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں انہیں فورتھ شیڈول میں رکھنے باالخصوص سے این پی کے صوبائی ترجمان ولی داد میانی کو فورتھ شیڈول میں رکھنے جیسے ظالمانہ قوانین ،صوبہ بھر میں مسلح جتھوں کی بھرمار،خودساختہ مہنگائی باالخصوص پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ،بے روزگاری،افغان کڈوال کیساتھ غیرانسانی سلوک اس کی آڑ میں پشتونوں کی تجارت روزگار پر قدغن،سولر سسٹم پر بے تحاشا ٹیکس لگانے،حالیہ طوفانی باد و باراں کے نتیجے میں زمینداروں اور زراعت کو پہنچنے والے شدید نقصانات سمارٹ لاک ڈان کے نفاذ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مذکورہ بالا مسائل حکومت اور ریاست کی چھتری تلے سرزد ہورہے ہیں مائنز اینڈ منرل ایکٹ پشتون بلوچ اقوام کے بچے کی منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا اجلاس میں گزشتہ تین سالوں سے ڈیورنڈ لائن پر تجارت آمدورفت پر قدغن پر پشتونوں کی معاشی قتل عام ان کی تاریخی کلتوری رشتوں کو کاٹنے سے تعبیر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت تجارت کو سمگلنگ کانام دیکر پشتونوں افغانوں پر روزگار کے دروازے بند کئے گئے اجلاس میں قومی شاہراہوں کی عدم تکمیل غیر محفوظ سفر قومی شاہراہوں پر سیکورٹی کے نام پر پشتون بلوچ اقوام کی توھین وتضحیک کو قابل گرفت قرار دیا اسے فوری طور پر ختم کرنیکا مطالبہ کیاگیا اجلاس میں افغان کڈوال کیساتھ روا رکھا گیا غیر انسانی سلوک اس کی آڑ میں پشتونوں کے کاروبار کی بندش پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اجلاس میں بے تحاشہ منہگائی باالخصوص پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تابڑ توڑ اضافے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے غریب پرور اولس پر معاشی وار سے تعبیر کیا گیا اجلاس میں صوبہ بھر میں منشیات کے بڑے پیمانے پر کاشت کو یہاں کے زراعت کو دانستہ طور پر تباہ نیست ونابود کرنے نوجوانوں کو منشیات جیسے ناسور میں مبتلا رکھنے کی سازش قرار دیا گیا اجلاس میں مذکورہ بالا ایشوز کے حوالے سے جلد اضلاع کی سطح پر احتجاج کی کال دی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 اپریل سے 2مئی ضلع ہرنائی کا تنظیمی دورہ کیا جائیگا جبکہ 3۔

اپریل کو شاہرگ بازار میں اے این پی کے صوبائی ترجمان ولی داد میانی سمیت سیاسی کارکنوں کو فورتھ شیڈول میں رکھنے مسلط کردہ بدامنی کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوگا اجلاس میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی اپنی اضلاع میں بھرپور تنظیمی سرگرمیوں کو اولیت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں