44

کوئٹہ میں بجلی کی بندش کی اطلاع

کیسکو اعلامیے کے مطابق سریاب گرڈ اسٹیشن میں نصب برقی تنصیبات کی ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کا کام کیا جائے گا، جس کے باعث 19 اپریل (بروز اتوار) کو سریاب گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11 کے وی (11kV) فیڈرز، جن میں چلتن، اولڈ لیاقت بازار، سمنگلی ایکسپریس، انڈسٹریل، سریاب ون، سریاب ٹو، جوائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، جڑسا، نیو جان محمد، اولڈ جان محمد، کرانی ایکسپریس، ہزارہ ٹاؤن، بی ایم سی، غازی، کالونی، سرکی روڈ، اے ون سٹی، خیر بخش مری، دلدار کاریز اور اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن شامل ہیں، ان علاقوں میں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کیسکو (QESCO) نے مرمتی کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجلی کی بندش سے ہونے والی زحمت پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں