نائب امراجماعت اسلامی بلوچستان مولاناحافظ نورعلی،ڈاکٹرعطا الرحمان اورامیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں کوروزانہ پندرہ گھنٹے گیس سے محروم کرنازیادتی ہے وفاقی وصوبائہ حکومت 15گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ سے نجات دیں بصورت دیگرنھرپوراحتجاج کیاجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گیس فراہمی کے نئے شیڈیول کی آڑمیں لاکھوں شہریوں کوگیس سے محروم کے کی ظالمانہ پالیسی کی بھرپور مذاہمت کی جائیگی۔وزیراعلی بلوچستان اور چیف جسٹس اس ظلم کا فوری نوٹس لیں۔سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس فراہمی کے نئے اوقات کارکو نہیں مانتے۔روزانہ15گھنٹے گیس نہ ہونے سے شہریوں وعوام تاجروں اورمسافروں کوشدیددشواری کا سامناہے۔
عوام امورخانہ داری سمیت نظام زندگی کی مشکلات میں اضافہ بلخصوص گھریلو امور بری طرح متاثر ہوئے ہیان۔خواتین اور ملازمت پیشہ افراد،ہسپتال ہوٹلزکو شدید مشکلات کا سامناہے۔حکومت وعدالت لاکھوں عوام کی مشکلات پریشانیوں کودیکھتے ہوئے سابقہ گیس لوڈشیڈنگ شیڈول روزانہ6گھنٹے رات 10بجیسے صبح6بجے تک بحال کیاجائے۔کوئٹہ میں روزانہ 15گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار حکومت وگیس حکام ہے۔اگرحکومت نے عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے گیس لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی توجماعت اسلامی شہریوں عوام ودیگرپارٹیوں سے ملکر احتجاج کووسعت دیکرگیس حکام کی زیادتیوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائیگی









