میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر کی اہم شاہراہوں پر تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ اقدام آئینی درخواست نمبر 824/2016 میں عدالتِ عالیہ کے مورخہ 12 مارچ 2026 کے احکامات اور نئی تعمیر شدہ سڑکوں کے تحفظ سے متعلق ہدایات کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت فوری طور پر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں اور دکانوں کی تعمیر پر پابندی نافذ العمل ہو گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے درج ذیل سڑکوں پر کسی بھی قسم کے کاروباری منصوبے، تعمیرات یا این او سی جاری نہیں کیا جائے گا،انسکمب روڈ، کوئٹہ زرغون روڈ، کوئٹہ مزید برآں تمام متعلقہ محکموں اور انکرچمنٹ ونگز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عدالتِ عالیہ کے احکامات پر سختی سے اور فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ شہر کی نئی تعمیر شدہ سڑکوں کے تحفظ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس سے شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔









