32

کوئٹہ چمن شاہراہ یارو کے مقام پر احتجاج کے باعث ٹریفک کے لیے بند

کوئٹہ چمن شاہراہ پر یارو کے مقام پر یارو کمیٹی کی جانب سے احتجاج کے باعث سڑک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے رشتے کے تنازع پر چند روز قبل پیش آنے والے واقعے کے خلاف ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یارو کمیٹی گزشتہ کئی دنوں سے واقعے کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے تھی۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر ناقابل قبول ہے، جس کے باعث انہوں نے 4 اپریل بروز ہفتہ باقاعدہ طور پر شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج اعلان کے مطابق مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک شاہراہ بدستور بند ہے۔

حکام نے کوئٹہ اور چمن کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ صورتحال کی معلومات حاصل کریں اور متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں