4

عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے ، میر لیاقت لہڑی

پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں حلقہ میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد لے گی۔

یہ بات انہوں نے لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے علاقے کے معززین،قبائلی عمائدین،پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور گرینڈ ہدہ سپورٹس کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے افطار کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ملاقات کرنے والے وفود نے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کو علاقے کو درپیش مسائل،ترقیاتی امور اور علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

افطار کے موقع پر ملک و صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، اتحاد اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کی آبادکاری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے گرینڈ ہدہ اسپورٹس کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے معاشرے میں بھائی چارہ، ہم آہنگی اور مثبت سوچ کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اورعام انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے انہیں ایک ایک کرکے پورا کیا جارہا ہے اورانشاء اللہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے، اور وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے علاقائی ترقی، باہمی اتفاق و اتحاد اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں