Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار آغا محمد کا تین سال سے بلاک شناختی کارڈ 20 دن میں کھلوا دیا گیا

18

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار آغا محمد کا تین سال سے بلاک شناختی کارڈ 20 دن میں کھلوا دیا گیا۔درخواست گزار آغا محمد نے بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ پچھلے تین سال سے بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔انہوں نے متعدد بار نادرا آفس سے رجوع کیا۔اور کمیٹیوں میں پیش ہوئے مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا، درخواست گزار آغا محمد نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا۔

اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر کھول دیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ کھول دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں