6

عید پر مسافروں کی سہولت کیلئے چار اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے چار خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عید کے دنوں میں بڑھنے والے مسافروں کے دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو آسان سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائے گی۔

اسی روز تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، اس لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بروقت اور آرام دہ سفر کی سہولت میسر آ سکے۔ حکام کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ عملے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں