سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان کی زیر صدارت محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کےافسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلقاتِ عامہ بلوچستان کی مجموعی کارکردگی، اشاریوں ، ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر، اور صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جامع میڈیا کوریج سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان، ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ (پریس) سید تنویر اختر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ محکمہ حکومت کی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مفاد کے اقدامات کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں اور حکومتی اقدامات کی مؤثر کوریج کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ، ویڈیو ڈاکومنٹریز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام تک درست اور مستند معلومات بروقت پہنچ سکیں قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان نے اجلاس کو محکمہ تعلقاتِ عامہ کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں، ڈیجیٹل میڈیا حکمت عملی، حکومتی ترقیاتی اقدامات کی تشہیر اور عوامی آگاہی مہمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اطلاعات حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی پروگراموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے جدید اور مؤثر ذرائع ابلاغ کے استعمال کو فروغ دے رہا ہےاجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ اطلاعات حکومتِ بلوچستان کی پالیسیوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو بروقت اور مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں انجام دیتا رہے گا۔
14









