25

کرایہ اور ٹیکس جمع نہ کرنے پر جناح مارکیٹ میں متعدد دکانیں سیل

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن حبیب الرحمٰن کاکڑ نے جناح مارکیٹ کی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرایہ اور ٹیکس جمع نہ کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ دیگر دکانداروں کو سخت تنبیہ کی گئی اسپیشل مجسٹریٹ حبیب الرحمن کاکڑ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ جن دکانداروں پر کرایہ اور ٹیکس واجب الادا ہیں وہ فوری طور پر واجب الادا کرایہ اور ٹیکسز جلد از جلد جمع کرائیں جبکہ جن دکانوں پر سابقہ بقایات موجود ہیں ان کی ادائیگی بھی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سرکاری جائیداد کے تحفظ کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں