ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میںجنوبی افریقا کے ہاتھوں 76رنز کی شکست اور ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کے خلاف107رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی کے بعد میزبان بھارت کو سیمی فائنل میں کوالی فائی کرنامزید مشکل ہوگیا ہے، بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،اگر بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا تو منتظمین کو بھاری مالی نقصان ہوسکتا ہے ،بھارت میں ورلڈ کپ کی دلچسپی اور کرکٹ فیور ختم ہوجائے گا۔انڈیا کا رن ریٹ منفی ، سیمی فائنل میں رسائی کیلئے زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف بھاری مارجن سے فتح درکار ہوگی، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت جنوبی افریقا کے رحم وکرم پر، ویسٹ انڈیز کیخلاف افریقی ٹیم کی جیت سے راستہ آسان ہوجائے گی ، بھارت کی سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی بھی خطرے میں ، انڈیا میں صف ماتم بچھ گئی ، منتظمین کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا،سابق کرکٹرزاور شائقین کرکٹ سے یہ شکست ہضم نہیں ہورہی ہےاور کپتان سوریا کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر کو سلیکشن پر سخت تنقید کا سامنا ہےپیر کو ویسٹ انڈیز نے بھاری فرق سے کامیابی کے بعدبھارت کے لئے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔
8









